• news

امریکہ کا انڈر پیسفک خطے میں 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بحر ہند اور بحرالکاہل کے گرد خطے میں انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں مدد دینے کے لیے 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تعلقات مضبوط کرنے کے لیے یہ سرمایہ کاری واضح طور پر امریکا کے تزویراتی مفاد پورے کرے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس سرمایہ کاری کے ذریعے، بنیادی طور پر ایشیائی ملکوں میں توانائی، اور انفراسٹرکچر جیسے منصوبوں میں مدد فراہم کیے جانے کا منصوبہ ہے۔توقع ہے کہ پومپیو رواں ہفتے سنگاپور میں اس منصوبے کے خدوخال کا اعلان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن