• news

روہنگیا، بنگلہ دیشی واپس نہ جائیں تو گولی ماردو:راجا سنگھ کی ہرزہ رسائی

حیدر آباد(آئی این پی )بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا، بنگلہ دیشی واپس نہ جائیں تو گولی ماردو تاکہ بھارت محفوظ رہ سکے،بی جے پی حکومت آئی تو آسام کی طرز پر بنگال میں بھی این آر سی ایکٹ نافذ کیا جائیگا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حیدرآباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے کہا کہ روہنگیائی اور بنگلہ دیش کے غیر قانونی پناہ گزینوں کوگولی مارکر ختم کرنے کے بعد ہی ہمارا ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔ آسام میں این آر سی (قومی شہریت رجسٹر)کا دوسرا مسودہ جاری ہونے کے بعد اب اسے مغربی بنگال میں بھی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس معاملے پر بی جے پی نے جارحانہ رخ اختیار کیا ہے۔ حیدرآباد کے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر روہنگیا مسلمان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینبھارت سے نہیں جاتے تو انہیں گولی مار کر ختم کردینا چاہئے۔ راجا سنگھ حیدرآباد کے غوث محل حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی ہیں۔ راجا سنگھ سے قبل مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی حکومت آئی تو آسام کی طرز پر بنگال میں بھی این آر سی ایکٹ نافذ کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن