• news

پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے چھاپے، 53 عطائیوں کے کاروباری مراکز بند

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز 53 عطائیوں کے کاروبار بند کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آباد، اٹک، گوجرانوالہ، ساہیوال، خانیول،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، جھنگ اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کے مطابق 196 علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور 53 عطائیت کے مراکز کو بند کردیا گیا جبکہ 69 عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کردیئے ہیں۔ سب سے زیادہ 14 اڈے گوجرانوالہ میں سربمہر کئے گئے۔ جھنگ میں 11 جبکہ خانیوال اور فیصل آباد ہر ایک میں آٹھ کاروبار بند کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن