• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 41ارب کی نئی سرمایہ کاری

 کراچی(کامرس رپورٹر)  پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمعمولی تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس97.61پوائنٹس کے اضافے سے42810.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں41 ارب 48 کروڑ 15 لاکھ 67 ہزار 191روپے کا اضافہ ہوا تجارتی حجم میں3 ارب 12کروڑ 35 لاکھ 96  ہزار 970  روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ خرید و فروخت میں 38  لاکھ 58 ہزار 260 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روزبدھ کو اسٹاک مارکیٹ میںمعمولی تیزی رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس97.61 پوائنٹس کے اضافے سے 42800 کی بالائی نفسیائی حد عبور کرتے ہوئے42810.04   پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں17.93 پوائنٹس کی تیزی سے21233.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں  145.98  پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 501.78  پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس  146.13  پوائنٹس کی کمی سے 16220.47 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 30.43  پوائنٹس کی تیزی سے 20231.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس  92.30 پوائنٹس کے اضافے سے  20881.78  پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر381کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 136 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 27 کروڑ 84 لاکھ 1 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 54 کروڑ 5 لاکھ 52 ہزار 617 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 87 کھرب 49 ارب 51 کروڑ 85 لاکھ 77 ہزار 327 روپے سے بڑھ کر 87 کھرب 91 ارب 1 لاکھ 44 ہزار 518 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور2کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 6  کروڑ 50 لاکھ 32 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن