وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام اداروں میں تدریسی سرگرمیاں کا آغاز
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام مدارس دینیہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ جامعتہ المنتظرسمیت پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستا ن کے دینی مدارس میں موسم گرما کی دو ماہ کی چھٹیاں یکم جون سے31جولائی تک جاری رہیں۔ گزشتہ روز یکم اگست سے طلبا و طالبات کی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے لئے پروگرام تشکیل دیا گیا۔ ترجمان وفاق المدارس الشیعہ کے مطابق مدارس دینیہ میں یوم آزادی کے حوالے سے بھی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔