نواز شریف، مریم کو جیل ڈال کر عوام سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی: طلحہ برکی
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء طلحہ برکی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابقہ دور حکومتوں کے دوران ملک کو لاحق سنگین مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسیاں مرتب کی جن کے ثمرات کے باعث ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا۔ نواز شریف اور مریم نواز کو الیکشن سے قبل ہی جیل میں ڈال کر عوام سے دور رکھنے کی سازش کی گئی۔