مسلم لیگ ن کا جمہوریت کے استحکام کیلئے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ قابل تحسین: شہزاد نذیر سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یونین کونسل سلطانکے چوہدری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائدین پنجاب میں حکومت بنانے کی کوششیں کررہے ہیں اگر کامیاب نہ ہوئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تمام تر رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود نون لیگ بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ارکان ثابت قدم رہیں گے، جہازوں کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔ نواز شریف نے ملک و قوم کے لئے قربانی دی ہے، مسلم لیگ کے قائدین اور کارکنان ہر قسم کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، بطور وزیراعظم عمران خان وعدے نبھانے کی کوئی امید نہیں، انتخابات میں بدترین دھاندلی الیکشن کمشن پر سوالیہ نشان ہے، نون لیگ کا جمہوریت کی استحکام کے لئے پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔