• news

مسلم لیگ ن کی پیپلز پارٹی کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کی سازش ناکام ہو گئی: رانا جمیل منج

رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما ء ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی136 رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ کوئی بھی مائی کا لال شہداء کی پارٹی کو دیوار سے نہیں لگا سکتا، پیپلزپارٹی نے 2013ء کے انتخابات کے مقابلے میں 2018ء میں کہیں زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں، جیالے ایک نئے جوش و جذبہ کے ساتھ نیند سے بیدار ہو گئے ہیں اور وہ ہر قیمت پر بلاول بھٹو کو مسند اقتدار پر دیکھنا چاہتے ہیں، اگر اس مرتبہ ایسا نہیں ہوسکا تو 2023ء کے انتخابات میں کام ضرور کر گزریں گے۔ عوامی غضب کا نشانہ بننے والے نون لیگ نے ہمارے قائد بلاول بھٹو کو تحریک انصاف کی موجودہ بننے والی حکومت کے خلاف بھڑکانے اور اسمبلیوں سے دور رکھنے کی بھرپور کوششیں کیں مگر پیپلز پارٹی ایک حقیقی جمہوری جماعت ہے جس نے اسمبلیوں کے اندر رہ کر مقابلہ کرنے کو ترجیح دے کر نون لیگ کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن