بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے بی کام اور بی ایس سی کے نتائج کا اعلان پنجاب کالج کے طلبہ کی 7 پوزیشنیں
لاہور (پ ر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کردہ بی کام نتائج 2018ء کے مطابق پنجاب کالج کے طالب علموں نے شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی کام میں پہلی 5 پوزیشنز اور بی ایس سی میں دوسری اور پانچویں پوزیشن اپنے نام کیں۔ بی کام نتائج کے مطابق نیہا لیاقت 1500 میں سے 1256، کرن اعجاز 1253، حافظہ ثناء کلیم 1246، فریحہ خضر 1243 اور ذیبا شبیر 1242 نمبروں کے ساتھ بل ترتیب پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن کی حقدار قرار پائیں جبکہ بی ایس سی نتائج کے مطابق انمول منیر (718/800) نے دوسری اور فاطمہ صدیق (695/800) نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ تمام پوزیشن ہولڈرز نے ان کامیابیوں کو اللہ کے کرم، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا پھل قرار دیا۔