• news

ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوزرپورٹر) اوگرا نے یکم اگست سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 133 روپے ہوگی۔اوگرا کا کہناہے کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 329 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو گھریلو سلنڈر1565 اور کمرشل سلنڈر 6021 روپے میں دستیاب ہوگا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم اگست سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایل پی جی

ای پیپر-دی نیشن