• news

منی لانڈرنگ کیس: اویس ٹپی کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات شروع

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) منی لانڈرنگ کیس میں سابق صوبائی وزیر اویس مظفر کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 28 اکاﺅنٹس کی منی ٹریل کی تحقیقات میں اویس مظفر کا نام سامنے آیا ہے۔ بے نامی اور جعلی اکاﺅنٹس سے اویس مظفر ٹپی کے اکاﺅنٹس میں رقم منتقل کی گئی، منی ٹریل سامنے آنے پر ایف آئی اے مزید انویسٹی گیشن کر رہی ہے۔ اویس مظفر سابق صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی بھی مشہور ہیں۔
اویس مظفر ٹپی

ای پیپر-دی نیشن