• news

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 148، ق لیگ کے 8 بھی حامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کے لئے مجموعی طور پر 156 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی، 25آزاد ارکان نے عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ایوان میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 148 تک پہنچ گئی جبکہ ق لیگ کے 8 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے تاہم چودھری نثار علی خان، محمد معاویہ اور احمد علی اولکھ نے ابھی کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ جبکہ نومنتخب خاتون رکن جگنو محسن نے کسی بھی جماعت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ منڈی بہاﺅالدین سے آزاد رکن ساجد احمد بھٹی نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں ملتان پی پی 217 سے شیخ سلمان نعیم، پی پی 7 سے راجا صغیر، بھکر سے سعید اکبر نوانی اور امیر محمد خان، کبیر والا سے حسین جہانیاں گردیزی، لیہ سے رفاقت علی گیلانی، ڈی جی خان سے حنیف خان پتافی، سید سعید الحسن شاہ ، سیالکوٹ سے اجمل چیمہ، پی پی 282 لیہ سے طاہر رندھاوا، پی پی 237 سے فد احسین، پی پی 125 جھنگ سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 272 مظفرگڑھ سے باسط احمد سلطان، پی پی 124 سے محمد تیمور خان، پی پی 93 تیمور لالی اور پی پی 106 سے عمر فاروق، پی پی 270 سے عبدالحئی دستی، پی پی 203 خانیوال سے خاور علی شاہ، پی پی 238 بہاولنگر سے شوکت علی لالیکا اور خرم لغاری، پی پی 277 سے علمدار قریشی، ڈیرہ غازی خان سے محسن عطا خان ، جھنگ سے مہر اسلم بھروانہ اور خوشاب سے غلام رسول سانگھا ، پی پی 39 سیالکوٹ سے لیاقت علی شامل ہیں۔
156 ارکان

ای پیپر-دی نیشن