• news

صوابی: دس سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘ نعش کھیت سے برآمد

صوابی(آن لائن) صوابی میں کھیت سے دس سالہ بچی کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے ذیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے یارحسین میں کھیتوں سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم نے بچی کا گلا دباکر قتل کیا ہے۔مقتولہ بچی کے ورثاءکا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بچی سے زیادتی کا تصدیق ہو سکے گی۔پولیس کے مطابق بچی کراچی سے اپنی پھوپھی کے گھر آئی تھی۔ ورثاء نے بچی کے رشتہ دار کیخلاف زیادتی اور قتل کی ایف آئی ار درج کروادی ہے ۔
بچی‘ زیادتی قتل

ای پیپر-دی نیشن