• news

اختر مینگل کی فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم ایم اے کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمن سے سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی کے فیصلوں سے اختر مینگل کو آگاہ کیا اور حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان حکومت سمیت دیگر امور بھی زیربحث آئے۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن