• news

سٹیج ڈرامہ ”تبدیلی آگئی ہے “ کی نمائش آج سے شروع ہوگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)مصنف وہدایتکار ڈاکٹراجمل ملک کے نئے ڈرامے تبدیلی آگئی ہے کی نمائش آج سے شالیمارتھیٹرمیںہوگی ۔ پروڈیوسرملک طارق ہیں ۔کاسٹ میں سنہری خان ،وردہ ،فیروزہ علی ،انیشاخان،نورچودھری،اقراءچودھر ی ،سحرعلی ،سرفراز وکی ،مختارچن،وسیم پنوں،گڈوکمال،رضی خان،آغاجانی اورساجدپیاشامل ہیں۔ہدایتکارنے بتایاکہ ملکی سیاست کومزاحیہ اندازمیںڈرامے کاموضوع بنایاگیاہے۔ شائقین اسے پسندکریںگے۔
سٹیج ڈرامہ چن ماہی کی افتتاحی تقریب
لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج ڈرامہ چن ماہی کی افتتاحی تقریب تماثیل تھیٹرمیںہوئی ‘کاسٹ، تھیٹرکے چیئرمین قیصرثناءاللہ خان اوردیگرنے شرکت کی ۔ پروڈیوسر حمزہ بٹ اورہدایتکاربلال چودھری ہیں۔کاسٹ میں ماہ نور،سیمی خان،تعبیربرال،حسنہ بھٹی ،سارہ خان،قیصرپیا،گلفام ،طاہرانجم،طاہر نوشاداورحسن مراد شامل ہیں۔ نمائش آج کی جائےگی۔
اداکارہ ہنی شہزادی کی 29ویں سالگرہ
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ہنی شہزادی کی 29ویں سالگرہ کا کیک محفل تھیٹر میں کاٹا گیا۔ آفرین پری، نگار چودھر ی ،فیاخان ،سلمیٰ چودھری، ارم چودھری، عنایا، عمران شوکی ، ظفرارشاد، ببورانا،عامرسوھنا، اسد مکھڑا،پروڈیوسر راجاشہزاد، اسحاق چودھری ،اظہر ملک، اشفاق چودھری و دیگر فنکار موجود تھے۔
رابی پیرزادہ 14اگست کو ملی نغمہ ریلیزکرینگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ رابی پیرزادہ 14اگست کو ملی نغمہ ریلیزکریںگی۔بتایاگیاہے کہ انہوںنے حال ہی میں ایک ملی نغمہ ریکارڈکیاہے جس کے شاعر انکے والدمیجر ہمایوں پیر زادہ ہیں۔ گلوکارہ ان دنوں بیدیاں روڈپرواقع ایک فارم ہاﺅس میںمذکورہ نغمے کی ریڈیوریکارڈنگ کررہی ہیں۔انکاکہناتھاکہ ملی نغمے میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن