• news

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا آپریشن

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کیلئے آپریشن کامیاب ہو گیا۔ کامران اکمل اور عمراکمل کے بھائی عدنان اکمل کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا گردے کی پتھری نکالنے کیلئے لیزر آپریشن کامیاب رہا ہے، ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدنان اکمل نے ٹوئٹر پر ہسپتان میں بیڈ پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میرے لیے دعاکریں کیونکہ مجھے آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔ میرا یقین ہے کہ آپ اپنے گھر والوں اور دنیا کو جو بہترین تحفہ دے سکتے ہیں وہ آپ کا صحتمند ہونا ہے۔واضح رہے کہ عدنان اکمل پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز میں 3 نصف سنچریز کی مدد سے 591 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے 5 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیل رکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن