فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ روکنے کیلئے تحریک انصاف کا سپیکر قومی اسمبلی کو مراسلہ
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف نے ایم این ایز فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ روکنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ بھیج دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے مصدقہ اطلاعات ملی ہیں سپیکر آفس کی جانب سے ایم این ایز فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کی جارہی ہے، قانونی طور پر یہ الاٹمنٹ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے کی جاتی ہے،اگر اس طرح کی غیر قانونی الاٹمنٹ ہورہی ہے تو اسے روکا جائے۔ مراسلہ ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے لکھا گیا۔