پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کاقتل ، امریکہ میں مظاہرے ، لوگوں کاریلوے ٹریک پردھرنا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست مینسوٹا میںسینکڑوں امریکی شہریوں نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے۔ مینسوٹا کے شہر منیاپولس میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور ٹرینوں کی آمد و وفت معطل کردی۔مظاہرین سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی پولیس اہلکاروں نے23 جون کو تعاقب کے بعد ایک سیاہ فام شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔