انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے
پشاور(بیورورپورٹ)الیکشن 2018کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کا آج(ہفتہ کو) آخری دن ہے ،صوبائی دارلحکومت پشاور کے 13صوبائی حلقوں میں 10امیدواروں ، 5قومی اسمبلی کے حلقوں میں 3امیدواروں نے اب تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 40صوبائی اسمبلی اور 14قومی اسمبلی کے امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی ہےں انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرنے والے نو منتخب اراکین کی کامیابی کے اعلامیہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نہیں کئے جائینگے الیکشن کمیشن کی مقررہ حد سے زیادہ اخراجات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی الیکشن کمیشن 4 اگست تک تمام امیدواروںکو انتخابی اخراجات جمع کرنے کا حکم دے چکا ہے ۔
انتخابی اخراجات