• news

مضبوط اپوزیشن سے ملک میں جمہوریت اورحکومت کے استحکام میں مدد ملے گی‘ اسد عمر

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،متوقع وزیر خزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ مضبوط حزب اختلاف سے ملک میں جمہوریت اورحکومت کے استحکام میں مدد ملے گی،معاشی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اورکبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کی بجائے ان سے نبرد آزما ہونے کےلئے تیار ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اسد عمر نے کہا کہ ہم جمہوریت اورملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔مضبوط حزب اختلاف سے ملک میں جمہوریت اور حکومت کے استحکام میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے حکومت سازی بارے سوال کے جواب میں کہاکہ تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کا ادراک ہے لیکن ہم تمام پہلوو¿ں پر غور کر رہے ہیں ،ہم ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے بھی تیار ہیں۔ پاکستانی قوم کئی دہائیوں سے پاکستان سے جڑے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور اس کےلئے وہ یقینی طو رپر عمران خان کا ساتھ دینے کےلئے بھی تیار ہیں ۔
اسد عمر

ای پیپر-دی نیشن