• news

زندگی کو خطرہ‘ جسٹس شوکت صدیقی نے برطانیہ جانے سے معذرت کر لی

اسلام آباد (وقائع نگار) ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے اور اہل خانہ کی زندگیوں کو لاحق سنگین خطرات کے باعث برطانیہ میں منعقدہ ایک ورکشاپ میں شرکت سے معذرت کرلی۔مانچسٹر کی ہل ہونیورسٹی میں 11 سے 18 اگست کے دوران 'انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے عنوان سے ایک ورکشاپ ہونے جارہی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کو اس ورکشاپ میں شرکت کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم جسٹس شوکت عزیز نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ کر برطانیہ میں ہونے والی اس ورکشاپ میں شرکت سے معذرت کرلی۔جسٹس شوکت صدیقی نے اپنے خط میں لکھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے شوکاز اور خطرات کے باعث وہ برطانیہ نہیں جاسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے خاندان کے افراد کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، لہذا میں انہیں اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مخاطب کرکے لکھا کہ 'میری نامزدگی واپس لے کر ورکشاپ کے آرگنائزرز کو آگاہ کر دیں۔
زندگی/ خطرہ

ای پیپر-دی نیشن