• news

منی لانڈرنگ : زرداری‘ فریال کی آج طلبی‘ ایف آئی اے نے جے آئی ٹی کو شواہد دے دیئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شواہدپیش کر دیئے 35 ارب روپے میں سے 23 ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کر لی گئی نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم آج صبح اسلام آباد روانہ ہو گی آصف زرداری اور فریال تالپور کوآج اسلام آباد میںطلب کیا گیا ہے دونوں کے پیش ہونے کی صورت میں جے آئی ٹی پوچھ گچھ کرے گی جے آئی ٹی کا اجلاس بھی آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگا۔ ایف آئی اے حکام پانامہ طرز پر جے آئیٹی بنانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
منی لانڈرنگ

ای پیپر-دی نیشن