• news

معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہی دہشتگردی کوشکست دے سکتا ہے: سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد ۔(اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے اورخطے میں تجارت، اقتصادی اور دیگر روابط کے لئے راہداری فراہم کررہا ہے۔ معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کوشکست دے سکتا ہے اور علاقائی استحکام کو یقینی بناسکتا ہے۔ جمعہ کو سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے بتایاکہ ایشیا ابھر رہا ہے اورخطے کے عوام کواپنے وسائل پر دسترس حاصل اورمعاشی مواقع بروئے کارلاتے ہوئے اپنی تقدیرکامالک خودبننے کی ضرورت ہے۔ سی پیک پر کام معمول کے مطابق جاری ہے اور اب تک توانائی کے 15منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے15 منصوبے 14000 میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے جبکہ تقریباً 55 ہزار روزگار کے مواقع ان منصوبوں کے ذریعے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 95 فیصد ملازمین پاکستانی سے ہیں جبکہ 5 فیصد چین سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت سڑکوں کے 6 منصوبے جاری ہیں جن میں 51 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں اور 41 ہزار ملازمتیں پاکستان سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ریلوے کی تین بڑی لائنیں ہیں اور تمام تین لائنوں کو سی پیک کے تحت اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ML-1 ریلوے منصوبے کی اپ گریڈےشن میں 12 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ پاکستانی حکومت کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اعلان کردہ خصوصی مراعات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سپیشل اکنامک زونز میں بھاری سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔
سی پیک سیکرٹریٹ

ای پیپر-دی نیشن