• news

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی 7 اگست تک ملتوی

اسلام آباد (نامہ نگار) شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے سات اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔جمعہ کواسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کرنا تھی، لیکن اسلام آباد ہائی کوٹ میں ریفرنسز منتقلی کی درخواست زیر سماعت ہونے کے باعث کارروائی ملتوی کردی گئی۔ سماعت اب سات اگست کو ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریفرنسز کی منتقلی کی درخواست زیر غور ہونے کی وجہ سے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت تیسری بار بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کی گئی ہے۔
ریفرنس/ سماعت

ای پیپر-دی نیشن