کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچاو کے حوالے سے سیمینارآج شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس میڈیسن اور کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچاو کے حوالے سے دو روزہ آئی او سی اولمپک سالیڈیرٹی سیمینارآج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پی او اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن ہونگے۔ سیمینار میں ملک بھر سے 150 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں کے علاوہ کوچز، ٹیم منیجر، کھیلوں کے تنظیموں کے سیکرٹریز جنرل شریک ہونگے۔ سیمینار کا مقصد کھلاڑیوں وکوچز اور آفیشلز کو ممنوعہ ادویات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور انہیں انکے استعمال سے اجتناب کی ترغیب دینا ہے۔ سیمینار کے ذریعے کھلاڑیوں کو نیوٹریشن، ڈوپنگ اور ڈرگز کے نقصانات کے علاوہ جنسی طور پر حراساں کرنے جیسے معاملات کے حوالے سے بھی لیکچر دیئے جائیں گے۔