• news

عمران قوم کے مسیحا، معاشرے کو کرپٹ لوگوں سے پاک کرینگے، نواز شریف اب کبھی اقتدار میں نہیں آئینگے: پیر پنجر سرکار

اسلام آباد(آن لائن) معروف روحانی شخصیت پیر پنجر سرکار نے پشین گوئی کی ہے کہ عمران خان قوم کا مسیحا بنے گا اور کرپٹ لوگوں سے اس معاشرے کو پاک کرے گا، قوم عمران خان کی پشت پر ہو گی۔ پاکستان اگلے دو تین سال میں معاشی طور پر دنیا کے 4بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔ پیر پنجر سرکار نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ وہ جلد ضمانت پر رہا ہوں گے لیکن ایک اور کیس میں انہیں سزا ہو گی اور دوبارہ جیل میں چلے جائیں گے۔ شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کرپشن کیسز میں گرفتار ہو جائیں گے اسکے بعد مسلم لیگ ن کی64نشستیں کم ہو کر41پر آ جائیں گی،لیگی ممبران اسمبلی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ گئی اب وہ کبھی ممبر اسمبلی نہیں بن سکتے وہ جلد پجارو سے سائیکل پر آ جائیں گے۔ سیاست میں حمزہ شہباز شریف کا کوئی مستقبل نہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت مریم نواز کے ہاتھ جائے گی مگر وہ پارٹی کو مضبوط نہیں کر سکے گی۔ مسلم لیگ ن کے حصے بخرے ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ہو گا اور یہ نظام 2024ء کے بعد آئے گا۔ جنرل (ر) راحیل شریف ملک کے صدر ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے انہوں نے پیشن گوئی کی کہ بلاول کا سیاسی مستقبل کوئی نہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت فاطمہ بھٹو کرے گی۔ عدلیہ کے حوالے سے انہوں نے پیش گوئی کی کہ موجودہ چیف جسٹس کے بعد جو بھی چیف جسٹس آئے گا وہ جسٹس ثاقب نثار سے بھی اچھے کام کرے گا، عدلیہ کا وقار بحال رہے گا، کرپٹ لوگ تیزی سے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، کوئی بھی کرپٹ نہیں بچ سکتا۔ پیر پنجر سرکار نے یکم اگست 1993ء کو عمران خان کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی کہ وہ ہنگامی سربراہ کے طور پر سامنے آئے گا جو آج سچ ثابت ہوئی ہے۔ یکم اگست 1993ء ملک کے موقر روزناموں میں پیر پنجر سرکار کی پیشن گوئی شائع ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا 26اگست 2018ء سے پہلے پہلے ضیاء الحق طیارہ طرز کا کوئی اندوہناک واقعہ رونما ہو سکتاہے۔ پاکستان ایک قطب ہے جس کواللہ تعالی ہر سازش سے محفوظ رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن