سرگودھا: پولیس اہلکاروں کے قاتل کو تین مرتبہ سزائے موت
سرگودھا (نامہ نگار) 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے مجرم کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیدیا گیا۔ قائد آباد کے رہائشی نصر اللہ کو 2002 میں مقدمہ قتل پر خوشاب کی عدالت نے سزاے موت کا حکم دیا تھا اس کے بعد مجرم کو عدالت سے پولیس وین میں جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے ڈیوٹی پر متعین پولیس ملازمین پر حملہ کر دیا۔ نصراللہ نے کانسٹبیل شفقت سے بندوق چھین کر اسے اور کانسٹبیل عاشق کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ دریں اثنا سسر کے قاتل داماد کو 25 سال قید بامشقت ، 20 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا گیا۔ تھانہ شاہ نکڈر کے علاقہ میں مجرم فاضل عباس کی شادی چک 135 کے منظور احمد کی بیٹی ثمینہ سے ہوئی تھی، شادی کے کچھ عرصہ بعد ثمینہ شوہر سے جھگڑ کر میکے آگئی، فضل عباس 15 نومبر 2016 کو صابر اور مظہر کے ہمراہ بیوی کو منانے آیا تھا کہ جھگڑا شروع ہو گیا، فضل عباس نے تلخ کلامی، واپسی سے انکار پر بیوی کو فائر کا نشانہ بنایا مگر بیوی کی بجائے قریب موجود سسر فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔