• news

جھنگ: سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کے گھر پولیس چھاپے کیخلاف وکلا کا احتجاج جاری

جھنگ (نامہ نگار) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار غلام فرید نول کے گھر پولیس کے چھاپہ کے خلاف وکلاء کا احتجاج جاری رہا، ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ڈی پی او کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ سابق صدر ڈی بی اے کے گھر چھاپہ مارنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی احتجاج کیا گیا مگر پولیس کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی، بار کا ہر وکیل سراپا احتجاج ہے، ملوث افسران کے خلاف کارروائی نہ کرنے تک وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا۔ جبکہ اس حوالہ سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی خصوصی ہدایت پر جھنگ کے تمام تھانہ جات میں سرچ و کومبنگ آپریشن کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ہی ڈیرہ غلام فرید نول ایڈوکیٹ کو بھی چیک کیا گیا جس کی اکثر و بیشتر شکایات ملتی تھیں کہ یہاں پر روزانہ ہوائی فائرنگ ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن