طاقت کا سرچشمہ ، سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے: مولانا ثناء اللہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما مفسر قرآن مولانا ثناء اللہ بھٹی ایم اے نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ اور سپر پاور صرف اور صرف خدا کی ذات ہے اس کے ہاتھ میں ہی عزت ،ذلت ،شہرت سمیت دیگر اختیارات ہیںجو کوئی انسان دوسرے انسان سے چھیننے کی صلاحیت اور اختیار نہیں رکھتا سیاسی جماعتوں کے بعد مذہبی جماعتیں بھی آج اختلافات ،انتشار کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے حالیہ انتخابا ت میں ان کو قبول نہیں کیا کیونکہ مذہبی جماعتوں کے ہی اتحاد ایم ایم اے کے امیدواروں کو اتحاد میں شامل جماعتوں کے لوگوں نے ہی ووٹ نہیں دئیے تو پھر کس طرح ملک کے اندر دینی جماعتیں اپنا کوئی موثر اور جاندار کردارادا کرسکتی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد مقدس اہلحدیث مسلم گنج میں خطبہ جمعہ کے اجتماع اور اپنی اقامت گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے حالیہ انتخابات میں اپنے مطلوبہ مقاصد اور نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا اسکی بنیادی وجہ اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کا غیر سنجیدہ طرز عمل اور امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ نہ لینا ہے ۔ ہماری منزل اقتدار نہیں بلکہ ہم ملک میں نفاذ اسلام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اس عظیم مقصد اور مشن کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔