پاکستان کو بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے قوم کو اتحاد کرنا ہوگا: رانا نصیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد اور الفجر ویلفیئرفائونڈیشن کے چیئرمین رانا عمر نصیر خاں آف ابوظہبی نے کہا کہ اس وقت اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشیں عروج پر ہیںوطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیںیہ ملک اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اگر اس ملک کو بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھنا ہے تو قوم کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اس کی خوامخواہ ٹانگیں کھینچنا درست نہیں پی ٹی آئی کو عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا ہے اسے حکومت سازی کا حق ہے ، عوام نے جو امیدیں پی ٹی آئی سے وابستہ کی ہیں انہیں پورا کرنے کا پورا موقع دیا جانا چاہئے، اپوزیشن جماعتوں نے اپنے کسی عمل سے حکومت کو کمزور کرنے کی کوئی ساز ش کی تو ایسا کوئی عمل عوام برداشت نہیں کرے گی۔