نوازشریف‘ مریم‘ صفدر کو سزا کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا 3 رکنی بنچ تشکیل بدھ کو سماعت کریگا
لاہور(وقائع نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاور علی خان نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد شامل ہیں، لائرزفورم کی جانب سے عبداﷲخان ڈوگر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو نیب کے جس قانون کے تحت سزا دی گئی ۔ وہ 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ۔ ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی جا رہی ہے جس کا اب کوئی وجود نہیں ہے لہٰذا چیف جسٹس اس معاملہ کا نوٹس لیں اور اس سزا کو کالعدم قرار دیا جائے اور ان کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔۳ رکنی بےنچ بدھ کو سماعت کرے گا۔
بنچ‘ تشکیل