نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک، مناسب سہولیات دی جارہی ہیں: وزیر داخلہ پنجاب
لاہور(آ ئی این پی + این این آئی) نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کے ٹیسٹ بھی نارمل ہیں،ہفتہ کو لاہور میں نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں انہیں ٹی وی، اخبار، کتب، ائیرکنڈیشنر، مسٹ فین فراہم کیا ہے۔نگران وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھاکہ نوازشریف کے فزیشن کی ہدایت کے مطابق ان کا کھانا گھرسے آتا ہے جبکہ نوازشریف کے دوستوں سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقررہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ جیل مینوئل کے تحت مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوایک دن ملاقات کی اجازت ہے۔
نواز شریف/ صحت