79 فیصد امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا حق نہیں مل سکا، 21فیصد کو ملا
اسلام آباد (صباح نیوز) عام انتخابات کے حوالے سے ایک اور تنازعہ نے جنم لے لیا، 79 فیصد امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا قانونی حق حاصل نہیں ہو سکا جبکہ صرف 21 فیصد امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا حق دیا گیا، قانون کے مطابق اگر جیت کا مارجن پانچ فیصد سے کم ہو تو یہ امیدوار کا قانونی حق ہے کہ وہ دوبارہ گنتی کی درخواست دے سکتا ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 248 حلقوں میں جیت کا مارجن پانچ فیصد سے کم تھا۔الیکشن کمشن حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے ریٹرننگ افسروں کو ہدایات جاری کر دی تھیں تاہم معلوم نہیں کہ ریٹرننگ افسروں نے اس پر عمل کیوں نہیں کیا۔ اب یہ معاملہ الیکشن کمشن میں آئے گا اور بنچز تشکیل دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ الیکشن ٹربیونل بھی بنیں گے تاہم قانون ریٹرننگ آفیسر کو پابند کرتا ہے کہ وہ دوبارہ گنتی کروائے الیکشن ایکٹ 2017ءمیں ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کرانے کے لئے پابند کیا گیا ہے۔
قانونی حق