• news

ہریانہ : 3 ہندو بھائیوں نے بھینس چرانے کا الزام لگا کر مسلمان نوجوان مار ڈالا

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پلوال میں 3 انتہاپسند ہندو بھائیوں نے بھینس چرانے کا الزام لگا کر 25 سالہ مسلمان نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناا جس سے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے گا¶ں بھرولا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تشدد کرنے والے غنڈے بھائیوں بیر سنگھ، پرکاش اور رام کشن کیخلاف مقدمہ درج کرکے رام کشن کو حراست میں لے لیا دیگر 2 فرار ہو گئے جبکہ نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی۔ وحشیانہ تشدد کا یہ واقعہ 2 اور 3 اگست کی درمیانی رات ہوا۔ دیہاتیوں نے بتایا کہ تینوں بھائیوں نے نوجوان کو ہاتھ پیر باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے پینے مانگنے پر پانی تک نہ دیا۔ ایس پی وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ ہجوم کے تشدد کے واقعات کا تسلسل نہیں لگتا۔
بھارت/مسلمان

ای پیپر-دی نیشن