• news

پشاور: کچرے سے متعد دبیلٹ پیپر برآمد، شیر پر مہر لگی ہے

پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے اچینی میں کچرے کے ڈھیر سے 25 جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والے متعدد بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔برآمد ہونے والے بیلٹ پیپرز میں سے اکثر پر مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ 70 سے (ن) لیگ کے امیدوار ظاہر خان نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ووٹ ان کے حق میں ڈالے گئے تھے تاہم انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جس میں کچرے سے برآمد ہونے والے بیلٹ پیپرز دکھائے گئے ہیں ¾ان بیلٹ پیپرز کے پیچھے دستخط ہیں نہ کوئی مہر جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتخابات والے دن پولنگ عملے نے انہیں جاری نہیں کیا۔واضح رہے کہ پی کے 70 (پشاور 5) وہی حلقہ ہے جہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دے دیا تھا اور سابق صوبائی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان 187 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے گزری کے سرکاری سکول سے مبینہ طور پر انتخابات والے دن استعمال ہونے والے 150 سے زائد بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جن پر پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان ’تیر‘ پر مہر لگی ہوئی تھی۔قبل ازیں کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کچرا کنڈی سے بھی کئی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔
پشاور / بیلٹ پیپر

ای پیپر-دی نیشن