زینب کے قاتل کو مزید 3 مقدمات میں 12 مرتبہ سزائے موت‘ سات لاکھ جرمانہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو مزید تین کیسوں میں بارہ مرتبہ سزائے موت، سات لاکھ روپے جرمانہ اور تیس لاکھ روپے دیت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے 5سالہ عائشہ کو زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں 4بار سزائے موت 20لاکھ روپے جرمانہ اور دس لاکھ دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔ 7سالہ نور فاطمہ اور 8سالہ لائبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 4، 4بار سزائے موت، 20-20لاکھ روپے جرمانہ اور دس، دس لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت زینب قتل کیس میں مجرم عمران کو پہلے ہی سزائے موت کا حکم سناچکی ہے اس کیس میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں جبکہ صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل زیرسماعت ہے۔
زینب قتل