• news

امریکی صدر ٹرمپ نے باسکٹ بال کھلاڑی لبرون جیمز کی بے عزتی کر دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باسکٹ بال کھلاڑی لبرون جیمز کی بے عزتی کردی ۔ انہوں نے کہا کہ لبرون صر ف ٹی وی انٹر ویوز دینے کیلئے ہیں ۔ میں ان کی جگہ مائیکل جارڈن کو ترجیح دیتاہوں ۔ جیمزنے کہا کہ کھیل لوگوں کو تقسیم نہیں کرتے ‘مجھے مختلف لوگوں سے ملنے کاموقع ملا ‘کھیل سب کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ۔ ٹرمپ نے قومی باسکٹ بال کھلاڑیوں کے خلاف تقریر کے دوران سخت الفاظ کا استعمال کیا ۔انہوں نے بار بار کہا کہ جو بھی قومی ترانے کے احترام میں جھکتا ہے اسے گولی مار دی جائے ۔ جیمز نے مزید کہا کہ غریب بچوں کیلئے سکو ل کھولا ہے جس میں ان کی تربیت کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن