• news

پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ: میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے کھلاڑی زخمی

ملتان (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران کھلاڑی گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہو گیا۔لاہور میں پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران وکٹ کیپر شہباز احمد کو گردن پر گیند لگ گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بالر کا گیند ایک باؤنس کے بعد وکٹ کیپنگ کے دوران گردن پر لگا جس سے شہباز احمد نیم بیہوش ہو گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز احمد کو اسٹریچر کی مدد سے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔بعدازاں وکٹ کیپر شہباز احمد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں احتیاطی طور پر ان کا ایم آر آئی بھی کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ شہباز احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن