قومی ٹیم منی فٹبال ورلڈ کپ میں ملک کا نام روشن کریگی: محمود ٹرنک والا
لاہور (نمائندہ سپورٹس )منی ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستانی ٹیم کی قیادت آفاق احمد کریں جبکہ کوچ طارق لطفی ہوں گے۔ لیثررلیگس پاکستان نے پْرتگال کے شہرلزبن میں 23تا29ستمبرتک منعقد ہونے والے سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم اور ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا ہے۔دو بارکے سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے نامور اور سینئر کوچ طارق لطفی کو32ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ طارق لطفی کا شمار پاکستان کے آل ٹائم بیسٹ کوچز میں ہوتا ہے جو ماضی میں مین اور وومین نیشنل ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔وہ ماضی میں پی ؤئی اے فٹبال ٹیم کو بحیثیت کوچ قومی چیمپئن بنانے کا متعدد بار اعزاز دلاچکے ہیں اور ان دنوں سوئی سدرن گیس میں بحیثیت ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔پاکستان کو گروپ ’بی‘ میں روس، سپین اور مالڈوا کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔ لیثررلیگس نیشنل چمپئن شپ کی فاتح آئی سی اے ڈبلیو کلب کے 10کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر سیمی فائنلسٹ ٹیموں کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے بھی ایک ایک کھلاڑی کو پاکستان سکواڈ کا حصہ بناگیا ہے۔ 14کھلاڑی پاکستان سکواڈ میں شامل ہونگے۔ سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ میں ہر ٹیم 14کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔قومی چیمپئن آئی سی اے ڈبلیو لاہور کے 10کھلاڑی جبکہ سیمی فائنل کھیلنے والی کراچی، پشاور، کوئٹہ جبکہ کراچی کے گول کیپر سمیر خان جو سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں وہ 14ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہونگے۔ چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی توقع کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔ورلڈ گروپ منی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کیلئے پرامید ہے‘قومی دعا کرے ۔ سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ میں 32ٹیمیں شامل ہیں جنہیں 4,4کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر ٹیم سنگل لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہوگی۔ گروپ میچز کے اختتام پر ہر گروپ کی 2,2ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل 29ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت ا?فاق احمد کریں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حافظ محمد ولید، عمر جاوید،حیدر علی، سعد علی خان، زید محمود، عامر اقبال گوندل، عبدالحنان، زبیح ا وڑائچ، محمد زبیر، عادل (لاہور) محمد عالمگیر(پشاور)، محمد کاشف (کوئٹہ)، ظفر خان (کراچی) اور سمیر احمدشامل ہیں۔