• news

اینڈی مرے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے کوارٹر فائنل سے دستبردار

لاہور (سپورٹس ڈیسک)برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ 31سالہ ٹینس سٹار سرجری کے بعد ٹورنا منٹ کے تیسرے رائونڈ میں کھیل رہے تھے ۔ سابق عالمی نمبر ایک جب کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے ۔ اینڈی مرے نے آئندہ ہفتے ہونے والے روجرز ٹینس کپ سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ ٹورنا منٹ آئندہ ہفتے ٹورنٹو میں شروع ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرجری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ امید ہے جلد فٹ ہوجائوں گا۔ اب میرا اگلا ہدف سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنا منٹ ہے جس کیلئے تیاری کروں گا۔ گزشتہ تین چار دن سے کھیل کر بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے ہارڈ کورٹ پر نہیں کھیلا ہوں ۔ مجھے احتیاط کی ضرورت ہے ۔ طویل انجری کے بعد واپسی ہوئی ہے اور میں نے جسم کے ساتھ بڑی احتیا ط سے کام لینا ہے ۔ تین چار دن میں سٹی اوپن کے تین میچز جیتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا جسم بہتر محسوس نہیں کر رہا ہے ۔ طویل انجری کے بعد واپس آنااور پرفارم کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے ۔مجھے آرام اور انجری سے نجات کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن