• news

فیروزوالہ ،محکمہ صحت کے فوت شدہ ملازم کی اہلیہ کو سال گذر جانے کے باؤجود مالی امداد نہ مل سکی

فیروزوالہ (نامہ نگار)محکمہ صحت کے فوت شدہ ملازم محمداکرام کی اہلیہ کوایک سال گذر جانے کے باؤجود مالی امداد اورگرانٹس کی رقم نہ مل سکی ریجنل محتسب آفس نے محمداکرام کی بیوہ افشاں بی بی کی درخواست پرضلع انتظامیہ اورمحکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے بیوہ افشاں اشرف کی تحریری شکایت میںگیا تھاکہ اس کا خاوند تحصیل ہسپتال صفدرآباد میں ملازم تھا جوایک سال قبل دماغ کی شریان پھٹنے سے فوت ہوگیاتھا مگراب تک اس کے واجبات تحریری درخواستیں دینے اور ریکارڈ فراہم کرنے کے باؤجود نہیں ملے۔

ای پیپر-دی نیشن