• news

یوم آزادی کی تیاریوں کے حوالے انوارالحق کی زیرصدارت اجلاس

لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کی زیر صدارت14اگست کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ریسکیو1122،ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور، سوشل ویلفیئر، محکمہ سول ڈیفنس،پی ایچ اے، ایل ڈی اے اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے روڈز اور اہم عمارتوں کو پاکستانی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا بہتر بندوبست کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوںکے سکائوٹس کا مارچ پاسٹ منعقد کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ قومی ہیروز اور تحریک پاکستان کے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ٹریڈ یونین کے ساتھ مل کر سجاوٹ کریںاورمیٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کے اہم چوکوں میں کیمپ لگائے گی اورکیمپس میں ایل سی ڈیز اور سائونڈ کی مد د سے ملی نغمے چلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل اور پی ایچ اے قذافی اسٹیڈیم میں میوزک نائٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے مینار پاکستان اور ریس کورس میں فائر ورکس کا بندوبست کرے گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کلمہ چوک اور ماڈل ٹائون انڈر پاس کو سجایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کار ریلی کا انعقاد کریں گے اورسول ڈیفنس کا محکمہ شہرکے مختلف مقامات سے سائرن چلائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن