• news

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمشن بنایا جائے: منور اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و ممبرمیونسپل کمیٹی میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے خلاف کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات ہونی چاہئیںکہ آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا یا اسے جان بوجھ کر بٹھایا گیا ، بالخصوص پنجاب میں ہونے والی دھاندلی انتہائی خوفناک ہے جس میں نتائج کو تبدیل کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے جن کی مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر-دی نیشن