• news

الیکشن کمشن نے کراچی سے بیلٹ پیپرز ملنے پر تحقیقات کا حکم دیدیا ‘میہڑ میں کچرے سے بھی ووٹ برآمد

کراچی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247کراچی میں سکول سے بیلٹ پیپرز ملنے پر کھلبلی، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا حکم دے دیا، پیپرز اصل ثابت ہوئے تو دوبارہ انتخاب ہوسکتا ہے۔کراچی کے علاقے گزری میں لڑکوں کے سرکاری سکول سے تقریباً 150 بیلٹ پیپرز ملنے کے معاملہ پر ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے بتایا متعلقہ پولنگ سٹیشن کے انتخابی میٹریل کا ریکارڈ موجود ہے۔ بیلٹ پیپرز میں سے زیادہ تر پر پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگی ہوئی تھی۔ اس سے پہلے قیوم آباد کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے میہڑ سے کچرے سے ووٹ برآمد کر لئے گئے۔ کچرے سے برآمد ہونے والے ووٹ این اے 234 کے ہیں۔ ووٹ کچرے کے ڈبے سے برآمد ہوئے۔ اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے عرفان علی لغاری کامیاب ہوئے تھے۔
ووٹ/ برآمد

ای پیپر-دی نیشن