• news

قیادت سے استعفے پر اختلاف نہیں، نئے وزیراعلیٰ سے حلف کے بعد مستعفی ہوجاﺅنگا: گورنر خیبر پی کے

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل اورگورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ان کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے استعفے پرکوئی اختلاف نہیں ہے اور وہ نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کا استحقاق ہے کہ انتخابات کے بعد وہ اپنی مرضی کے گورنر لے آئے۔
اقبال جھگڑا

ای پیپر-دی نیشن