• news

38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کر لئے‘ مسلم لیگ ن : آج ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا امکان

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے جنرل الیکشن 2018ءکے دوران 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرلئے ہیں اور مسلم لیگی رہنما زاہد حامد کی سربراہی میں کام کرنے والی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم کو پارٹی صدر شہباز شریف نے اس حوالے سے چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس ٹیم کے دیگر ممبران میں راجہ ذوالقرنین، رانا ظفر اقبال، رفاقت ڈوگر، شریف ظفر جوئیہ و دیگر شامل ہیں۔ قانونی ٹیم کی جانب سے (آج) پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے جو وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ ہے اس میں ان 38 حلقوں میں دھاندلی کے حوالے سے ثبوت پیش کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن / دھاندلی

ای پیپر-دی نیشن