• news

والدہ مکمل ہوش میں ‘ فیملی کے لوگوں کو پہچان سکتی ہیں: حسین نواز

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کب تک ہسپتال میں رہیں گی بتا نہیں سکتے۔ بیگم کلثوم نواز مکمل طور پر ہوش میں ہیں۔ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ وہ فیملی کے لوگوں کو پہچان سکتی ہیں۔ وہ ابھی بھی وینٹی لیٹرز کے ذریعے سانس لے رہی ہیں۔ پاکستان میں موجود فیملی کو بیگم کلثوم نواز کی صحت سے آگاہ کرتا رہتا ہوں۔ وہ کوشش کے باوجود بات نہیں کر پارہیں۔
حسین نواز

ای پیپر-دی نیشن