بھارت بندوق سے آزادی دبانے سے گریز کرے‘ پاکستان آواز اٹھائے: زرداری کشمیریوں پر مظالم کی مذمت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت انسانی آزادی کو بندوق سے دبانے سے گریز کرے۔ عالمی دنیا بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں اپنے چارٹر پر عمل کرائے۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائے۔
زرداری