دیامر: سکول نذر آتش کرنے میں مقامی ٹی ٹی پی گروپ ملوث ہے: ذرائع
اسلام آباد (ظفر علی خاں، دی نیشن رپورٹ) ذرائع کا کہنا ہے دیامر میں ٹی ٹی پی کا مقامی گروپ سکول نذر آتش کرنے میں ملوث ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد شفیق الرحمن کا والد مولوی شہزادہ جہادی گروپ میں مقامی گروپ ”ماسکر“ کے ارکان کو تربیت دیتا ہے۔ شہزاد کے بیٹے علاقے میں مدرسہ چلا رہے ہیں جو 200 طلبہ کا لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف برین واش کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جرگہ عمائدین نے دہشت گردوں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دیں۔ پولیس کا کہنا ہے دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے اور پہاڑی علاقوں میں ان تک پہنچنا مشکل ہے صرف فوجی آپریشن کے ذریعے ہی دہشت گردوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ملوث
اسلام آباد(سہیل عبدالناصر)سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع دیامر میں سکولوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور قومی امکان ہے کہ افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے اس دہشت گرد گروپ کا داعش سے بھی تعلق ہو سکتا ہے۔ ان تمام امکانات کے بارے میں تفصیل سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق شمالی علاقہ جات سے متصل کوہستان کا یہ علاقہ ماضی میں بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ مقامی لوگ نہائت پر امن ہیں لیکن اس علاقہ کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہاں پہلے بھی شورش برپا کرنے کی کوششیں ہو چکی ہیں اور غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے کے واقعات رونماءہوئے ہیں۔ اب پاک چین معاشی راہداری کا روٹ ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کیا اہمیت دو چند ہو چکی ہے۔ چنانچہ یہاں دہشت گردی کے واقعات رونماءہونا خالی از علت نہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہاں دہشت گردی مین ملوث گروپ کے ارکان نے افغانستان سے تربیت حاصل کی جس کے شواہد افغان حکومت کو دئے جائیں گے اور امن و استحکام کیلئے پاک افغان پلان آف ایکشن کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ دیامر میں دہشت گردی کے واقعات اچانک رونماءنہیں ہوئے بلکہ اس کیلئے کہیں منصوبہ بندی کی گئی، اہداف کا تعین کیا گیا اور مقامی مددگاروں کو چن کر انہیں تربیت فراہم کی گئی۔ قوی امکان ہے کہ درست خطوط پر تفتیش کے ذریعہ اس دہشت گردی کی اصل پشت پناہ طاقت تک پہنچنے میں کامیابی ہو گی۔ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کے شروع کردہ آپریشن ضرب عضب اور اب موجودہ آرمی چیف کا شروع کردہ آپریشن ردالفساد کے نتیجہ میں اس نوعیت کی دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس پس منظر میں دہشت گردی کے تازہ ترین واقعات، سلامتی کے اداروں کیلئے چیلنج کی حثییت رکھتے ہیں۔
تعلق