نازیبا الفاظ کیس: الیکشن کمشن پرویز خٹک کیخلاف درخواست پر فیصلہ 9 اگست کو سنائے گا
اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمشن نازیبا الفاظ کیس کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا اور الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کیس کے فیصلے سے مشروط کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور نوٹیفکیشن کو نازیبا الفاظ کیس کے فیصلے سے مشروط کر دیا۔ پرویز خٹک این اے 25نوشہرہ ،پی کے 61اور64سے کامیاب ہوئے تھے۔ا لیکشن کمیشن پرویز خٹک کے خلا ف درخواست پر 9اگست کو فیصلہ سنائے گا ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔ پرویز خٹک کے خلاف فیصلہ آنے پر انتخاب کالعدم بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔
پرویز خٹک/ فیصلہ